ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں ’’عورت مارچ‘‘ ہوا تو اسے بزور طاقت روکیں گے، جے یو آئی (ف) کی دھمکی

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے نام پر بیہودگی کرنے کی کوشش کی گئی تو بزور طاقت روکیں گے۔

اسلام آباد میں ’یومِ حجاب‘ سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کے دوران جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالمجید ہزاروی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اگر 8 مارچ کو عورت مارچ ہوا اور کوئی بیہودگی کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے، خواتین کے حقوق کے نام پر بے حیائی پھیلائی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں اور بالخصوص حجاب کے دفاع کے لیے قربانیاں پیش کر رہی ہیں، آج بھارت کا چہرہ واشگاہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دہشتگردوں پر میں لعنت بھیجتا ہوں جنہوں نے بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ کیا، میں انسانی حقوق کے دعویداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ تم اندھے ہو کیا تمہاری آنکھوں پر پٹی بندھی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے او آئی سی کو مخاطب کرکے کہا کہ خواب غفلت سے اٹھ کر غیرت کرنا چاہیے، عام مسلمانوں کی عزت و عصمت محفوظ نہیں ہیں جبکہ اقوام متحدہ امریکا کی لونڈی بنی ہوئی ہے، کیا اقوام متحدہ بھارت کے مظالم نہیں دیکھ رہا؟

ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارے اسلامی شعائر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بھی سیاسی پارٹیاں ہےلیکن جے یو آئی (ف) نے ثابت کیا کہ مذہب کے حوالے سے قدغن لگانے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں