ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاتون وزیر نے شوہروں کو نافرمان بیوی پر تشدد کرنے کا مشورہ دے دیا

ملائیشیا کی خاتون وزیرنے شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ملائیشیا کی وزیربرائے سماجی اورخانگی امورسیتی زیلا محمد یوسف نے سوشل میڈیا پرجاری کئے گئے بیان میں شوہروں کوبات نہ ماننے والی بیویوں پر تشدد کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگربیویاں سمجھانے پربھی بات مانیں اوراپنا رویہ تبدیل نہ کریں تو پہلے3 روز کے لئے انہیں چھوڑ دیں اوراگربیوی پھربھی ضد سے باز نہ آئے توشوہراس پرہاتھ اٹھا سکتا اور تشدد کر سکتا ہے۔

A post shared by Dato’ Hajah Siti Zailah (@sitizailahmohdyusoff)

اس بیان کے بعد ملائیشیا میں خواتین کی جانب سے ناصرف غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے بلکہ سیتی زیلا محمد یوسف کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

خانگی امورکی وزیرکواپنے اس بیان کے بعد خواتین کے حقوق کی تنظیموں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ خواتین تنظیموں کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا جیسے ملک میں جہاں گھریلو تشدد کی شرح زیادہ ہے اس قسم کا بیان گھریلو تشدد کی حمایت کے مترادف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں