ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا تنازع حل ہونا چاہیے، روس 

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا تنازع حل ہونا چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی بریفنگ کے دوران وہاں موجود ایک بھارتی صحافی نے اعتراض کیا کہ روس پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو دورے پر تو بلا رہا ہے لیکن بھارتی تحفظات کو نظرانداز کر رہا ہے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے فوری طور پر بھارتی صحافی کو دوٹوک جواب دے ڈالا۔ ماریہ زخارووا نے کہا پاکستان سے روس کے بڑھتے تعلقات کسی اور ملک کےخلاف نہیں۔ دونوں ملکوں کے قریب آنے کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ ماریہ زخارووا نے پلانٹڈ سوال کے جواب میں بھارتی حکومت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کا پیغام بھی دے دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ ڈالا کہ روس پاکستانی قیادت کے امن سے متعلق بیانات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں