ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، جنوبی افریقا پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز)نیوزی لینڈ میں جاری کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم جنوبی افریقا کو اننگز کی شکست سے بچنے کا ٹاسک دیدیا۔جنوبی افریقا اپنی پہلی اننگ میں 95رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگ میں 482رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس پہاڑ جیسے اسکور میں جنوبی افریقن فیلڈرز کا بھی نمایاں ہاتھ رہا جنہوں نے7کیچز ڈراپ کیے۔نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس نے شاندار سنچری اسکور کی، کولن ڈی گرانڈہوم کے 45، میٹ ہینری کے 58، ڈیون کانوے کے 36اور نیل ویگنر کے 49رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 482کا مجموعہ حاصل کیا۔جنوبی افریقا کی دوسری اننگ کا آغاز بھی نہایت مایوس کن تھا، صفر پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، اور 3رن کے بعد تیسری وکٹ بھی گر گئی۔دوسرے دن کا کھیل اختتام ہونے پر جنوبی افریقا نے 24رنز بنا لیے ہیں جبکہ اننگز کے خسارے سے بچنے کے لئے مزید 363رنز کی ضرورت ہے، اور 7وکٹیں باقی ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں