ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں شوروم پرچھاپہ کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی میں ایف آئی اے کا ،،گاڑیوں کے شوروم پر چھاپہ۔کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد۔ حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجما ن ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کار شوروم پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران وہاں سے باہتر ہزار سے زائد امریکی ڈالر، چھبیس ہزار سے زائد برطانوی پاونڈز برآمد ہوئے۔ شوروم سے گیارہ ہزار سے زائد اماراتی درہم، چونتیس ہزار ترک کرنسی لیز اور اکیس لاکھ روپےسے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق شوروم کی آڑمیں حوالہ ہنڈی اور غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں