ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکیرین، روسی نواز علیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے ایک یوکیرینی فوجی ہلاک

یوکرین کی مسلح افواج نے اعلان کیا کہ دونباس کے علاقے میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک یوکرینی فوجی ہلاک ہو گیا۔

یوکرین کی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نواز علیحدگی پسندوں نے 19 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونباس کے نووٹرائیسک، گرانیتنے، ووڈیان، شیروکائن اور بولوتون علاقوں میں علیحدگی پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں یوکرائنی فوج کا ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔

یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک اور بیان میں بتایا گیا ہے کہ علیحدگی پسندوں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں 66 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں