ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کے خلاف سیریز،بھر پور تیاری کر رہے ہیں، بیٹنگ کوچ

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تربیتی کیمپ کے دوران بولنگ کوچ محمد یوسف کھلاڑی کو ٹپس دیتے ہوئے

کراچی (اے پی پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ میچ سیناریو میں پریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کرانا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے لگائے جانے والے پریکٹس کیمپ کے دوسرے روز ہفتہ کو اپنی جاری کردہ ویڈیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کے پہلے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کی مکمل تیاری کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ نوے (90) اوورز کی بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جارہی ہے، میچ سیناریو پریکٹس سے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے مکمل فوکس میں مدد ملے گی۔ محمد یوسف نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اگلے دو، چار روز کی پریکٹس سے بیٹرز کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری میں بھرپور مدد ملے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں