ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ : طوفان یونائس سے 8 افراد ہلاک‘ عمارتیں اور گاڑیاں تباہ

لندن: برطانیہ میں درخت گاڑی پر گرا ہوا ہے‘ تیز ہوا چلنے سے راہ گیر کا سڑک پر چلنا دشوار ہوگیا ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں 3دہائیوں کے خطرناک طوفان یونائس سے 8افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف مقامات پردرخت اوردیواریں گرنے کے واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ 122 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے لوگوں گھروں میں محصورہوگئے ،جب کہ راہ گیر سڑکوں پر لڑھکتے دکھائی دیے۔ لندن کے مشہوراو2 ارینا کی چھت کا ایک حصہ بھی تیز ہواؤں کے باعث اڑ گیا۔ طوفانی ہواؤں سے عمارتوں، مکانوں اورگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں