ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جب تک نااہل حکومت ہے قیمتوں میں اضافہ  ہوتارہےگا، سعید غنی

کراچی:صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جب تک نااہل حکومت ہےپٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ  ہوتارہےگا،پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول 160روپےفی لٹرہوچکا ہے،حکومت 60 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ حکومت نے غریب عوام کوخوشخبری سنائی ہےمارچ میں بجلی مزیدمہنگی ہوگی،ماضی میں ایسے اقدامات کی مثال نہیں ملتی، وفاقی حکومت نے عجیب مذاق لگا رکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر خود ہی طوفان بدتمیزی برپا کیا ہوا ہے اور خود ہی جھوٹی خبروں کے حوالے سے قانون بھی بنا ڈالاجس کی مدد سے غلط خبرکوبنیاد بنا کرکسی کو بھی جیل میں ڈال سکتےہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے لیے عوام ہمارا ساتھ دے، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ عمران خان نے جھوٹ بولا اور سب سے زیادہ جھوٹی خبریں نشر کرائیں، پیکا قانون کے تحت زبان بندی کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ موجود ہ حکومت سے عوام پریشان ہوچکی ہے، آئے روز بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے ایک وقت کی روٹی کھانا بھی دشوار ہوگیا ہے، وفاق عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں