ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیولر شاپس میں چکما دے کر چوری کرنے والا خواتین گینگ سرگرم

 لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین پر مشتمل گروہ جیولر شاپس میں چوری کی واردات میں سرگرم ہوچکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کی حدود میں خواتین گینگ نے چکما دے کر جیولری کی دکان میں لاکھوں روپے کی چوری واردات کی۔

انٹرنیٹ پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چار خواتین جیولری دیکھنے کے بہانے دکان میں آئیں، دو عورتوں نے جیولری خریدنے کے بہانے دکاندار کو باتوں میں لگایا۔

اس دوران باقی دو خواتین چوری کی تاک میں بیٹھ گئیں، دکاندار کو باتوں میں دیکھ کر ایک خاتون نے جیولری کا بکسا اٹھا کر اپنی چادر کے نیچے چھپا لیا۔

جیولر شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص خواتین ملزمان کی شناخت کرے گا اسے ایک لاکھ انعام دیا جائے گا۔

دکاندار نے تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ کے اندارج کے لیے درخواست جمع کرا دی تاہم پولیس نے تاحال واقعے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں