فیض فیسٹیول کو بھر پور انداز و جوش سے منایا جائیگا۔انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ فیض فیسٹیول انتظامات کے کے سلسلے میں لاہور آرٹس کونسل الحمرا کی کمیٹی روم میں ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان اور چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی نے کی۔ اجلاس میں فیض فیسٹیول کے حوالے سے ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔فیض فیسٹیول چار تا چھ مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول کا انعقاد الحمرا آرٹس سنٹر، دی مال میں کیا جائے گا۔کمشنر لاہور محمد عثمان نے فیض فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں ۔
کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا تھا کہ شہر لاہور کو ملنے والے اعزاز سٹی آف لٹریچر کے بینر تلے انعقاد سے فیسٹیول کے حسن میں اضافہ ہوگا۔ ملکی و غیر ملکی مندوبین کو لاہوری مہمان نوازی و جوش وخروش سے خوش آمدید کہا جائے گا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ فیض فیسٹیول میں فیض کی شاعری کے موضوعات۔ادب اور تخلیق پر درجنوں پروگرام ہونگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام محکمے آن بورڈ ہونگے۔کووڈ ایس اوپیز آگاہی کے کاونٹرز لگیں گے۔منیزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمرا اپنے تمام وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے اس فیسٹیول کے انتظامات کو بہترین اور اس کامیاب بنانے میں ہر ممکن اقدام کرے گا۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کا کہنا تھا کہ الحمرا اور فیض ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ فیض الحمرا سے اور الحمرا فیض سے جدا نہیں۔ یہ فیض فیسٹیول ایک ایسا موقع ہے جہاں دنیا بھر میں آرٹ سے تعلق رکھنے والے افراد الحمرا کا رخ کرتے ہیں۔ الحمرا میں فیض فیسٹیول کا ہر سال منعقد ہونا خود الحمرا کے لئے بھی ایک اعزاز ہے۔