ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال 25ہزار بچوں کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دینگے ،عمر حسن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)خود محافظ فائونڈیشن کے سیکریٹری عمر حسن کا کہنا ہے کہ رواں سال 25 ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں کو اپنے دفاع کی تربیت دینا ہمارا ہدف ہے ،حکومت نجی و سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لئے سیلف ڈیفنس کو مضمون کے طور پر شامل کرنے میں کردار ادا کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خود محافظ کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے اسکول میں کم سن لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنی حفاظت آپ کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تربیتی سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان میں اپنی طرز کے اس پہلے تربیتی سیشن میں500سے زائد بچوں نے شرکت کی اور چار گھنٹے سے زائد مختلف سیشنز میں مختلف اسکلز ،ہراسگی سے بچائوکے طریقے،جسمانی ورزشیں ،تیر اندازی ،کک باکسنگ اور کراٹے کی ابتدائی تربیت ،مختلف حشرات اور خونخوار جانوروں سے بچائو کے طریقے ،فزیکل اینڈ مینٹل ویلنس ،زہنی اور کردار کی مضبوطی کے حوالے سے ڈاکٹرقاضی توصیف کے لیکچرز سنے اور عملی تربیت اور اسکلز کا مظاہرہ بھی کیا،اس تربیتی سیشن کے انعقاد میں ڈی ایچ اے کے ڈائرکٹر ایجوکیشن اور ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے اہم کردار ادا کیاجنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سیلف ڈیفنس کے تربیتی سیشنز کا مستقل انعقاد کرواتے رہیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں