روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور فرانسیسی صدر امانویل ماکروں کے درمیان ٹیلیفون پر یوکرین تنازعے پر بات چیت ہوئی ہے۔
کریملن کے مطابق، صدر پوٹن نے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ یوکرینی فوج کی اشتعال انگیزیاں دونباس میں کشیدگی کی وجہ ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے کے سفارتی حل میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے پہلے فرانسیسی صدر ماکروں نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بھی کشیدگی میں کمی کے معاملے پر بات کی تھی۔