ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کی 3جامعات کاشتکاروں کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی پر متفق

حیدر آباد (اے پی پی) سندھ کی 3 اہم جامعات کی جانب سے صوبے سمیت ملک بھر کے ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے زرعی میوزیم، کیلے سے فائبر نکالنے کے لیے جدید مشین بنانے اور ایم ایچ فارمز کے ساتھ مل کر زرعی سیاحت پر مشترکہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ سندھ کے کاشتکاروں کی جدید ٹیکنالوجی اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کے لیے معاونت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ترجمان کے مطابق سندھ کی 3 جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین نے سندھ میں زرعی ترقی، بائی پراڈکٹس کی تیاری، ای مارکیٹنگ، زرعی سیاحت اور سندھ سمیت ملک کے زرعی ورثے کے تحفظ پر مشترکہ کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم ایچ پنہور فارمز کی میزبانی میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری، قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نوابشاہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم رضا سموں، شہید اللہ بخش یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج جام شورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر بھائی خان شر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا اور انہیں ایم ایچ پنہور کے کھسانہ موری اور ہٹڑی فارمز کا مطالعاتی دورہ بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ سندھ میں جدید زراعت کو سہارا دینے کے لیے مثالی کسانوں کو اب دوسرے کاشتکاروں کی معاونت کرنی ہوگی۔ قائد عوام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم رضا سموں نے کہا کہ ان کی یونیورسٹی کیلے سے فائبر نکالنے والی مشین کو مزید جدید بنانے کے لیے اس میں نئے فنکشنز شامل کرکے نئی مشین تیار کریگی۔ اللہ بخش یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بھائی خان شر نے کہا کہ سندھ سمیت پاکستان کا ورثہ محفوظ کرنے کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی کے ساتھ ملکر زرعی میوزیم بنایا جائے گا جبکہ سندھ میں زرعی سیاحت کی حوصلہ افزائی کی مزید ضرورت ہے۔ ایم ایچ پہنور فارمز کے کوچیئرمین غلام سرور پہنور نے مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں فارمز میں مختلف پھلوں پر تحقیق جاری ہے، جن میں آم کی نئی اقسام، نرسری، کیلے، جیک فروٹ، بیراور اسٹرابیری شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں