ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ اور ان کے ہمراہی وفد سرکاری مذاکرات کی غرض سے جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی روانہ ہوگیا ہے۔
ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ جارجیا کی پارلیمنٹ کے سپیکر شلوا پاپوشولی سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔
بعد ازاں، شَن توپ جارجیا کے صدر سلومی زورابیشویلی سے ملاقات کریں گے اور جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی گریباشویلی سے بھی ملاقات کریں گے۔