روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی سے متعلق ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو حملوں سے متعلق متنبہ کر دیا ۔
ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ یوکرین سرحد کے ساتھ روس کے شہری علاقوں میں بھی حملوں کا خدشہ ہے جبکہ مراکز خریداری، ٹرین اور میٹرو اسٹیشن پر حملے ہوسکتے ہیں۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق، ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں حملوں کا خطرہ ہے لہذا امریکی شہری عوامی مقامات پر غیرضروری جانے سے گریز کریں۔
امریکی سفارتخانے نے مزید کہا کہ روس میں امریکی شہری انخلا کی منصوبہ بندی کریں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ کریں۔