کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وقت پاکستان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ اگراب بھی وسائل کا ضیاں جاری رہااور معیشت کوسیاست پرترجیح نہ دی گئی تو شدید نقصان ہوگا۔
میاں زاہد حسین کا کہناتھا کہ معیشت کمزورہواورقرضوں کے بغیرملک چلانا ناممکن ہوتوملکی دفاع کیسے مستحکم رہ سکتا ہے۔ پاک چین اقتصادی تعاون میں اضافہ سے ایک طرف پاکستان کے بجلی اور مواصلات سے متعلق دیرینا مسائل حل ہوئے ہیں تو دوسری طرف امریکہ، مغربی ممالک اور ان کے اداروں آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف، اور ورلڈ بینک کی طرف سے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی 80 فیصد ایکسپورٹ امریکہ اور مغربی ممالک کے ساتھ ہے لہٰذا تمام با اختیارممالک کے ساتھ متوازن تعلقات کی پالیسی اپنائی جائے۔
میاں زاہد حسین کا کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب پاکستان مذید کرپشن، ٹیکس چوری اورمافیا پروری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اگرسیاسی، بیوروکریٹک اورنجی شعبہ کی کرپشن اور بھتہ خوری کا سلسلہ جاری رہا توملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔