ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں تبدیلی 2018ء میں آچکی ہے،حلیم عادل شیخ

 

بدین(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی 2018ء مں آچکی ہے اور 2023ء میں بھی یہ ہی تبدیلی برقرار رہے گی۔ وہ آج مختصر دورے پر بدین پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ آج مختصر دورے پر بدین پہنچے اور انصاف ہائوس بدین میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی قسمت آز ما لی ہے اب وہ پھر سے اکٹھے ہو کر ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن گمراہ لوگوں کا ٹولا ہے یہ جانتے ہیں کہ ملک میں نہ ان ہائوس نہ ہی آئوٹ آف ہائوس کوئی تبدیلی نہیں آ رہی ہے، تبدیلی 2018ء میں آچکی اور یہ ہی تبدیلی 2023ء میں بھی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو پہلے ان چپڑاسیوں کا حساب دینا ہوگا جن کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے بھرے پڑے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول کو جواب دینا ہوگا کہ 8ہزار نو سو ارب پچھلے چودہ سالوں سندھ حکومتیں ملی تھے وہ کہاں غائب ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا مارچ لہو گرم رکھنے کا ایک بہانا ہے سندھ کے تعلیمی ادارے غیر محفوظ ہیں وہاں تعلیم کے حصول کے لیے آنے والی سندھ کی بچیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلاول کے 27 مارچ کے مارچ سے پہلے 26 مارچ پر تحریک انصاف گھوٹکی سے کراچی تک مار چ کرکے سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی کے کرتوتوں سے آگاہ کرے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشت پر ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیگی کیونکہایم کیو ایم وفاق اور سندھ میں ہماری اتحادی پارٹی ہے ۔اس موقع پر غلام رسول میمن، رفیق نھڑیو ودیگر عہدیدران بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں