میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جائداد کے تنازع پر بیٹے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا بزرگ باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دس روز قبل میرپورخاص کے علاقے بابو شاہ گوٹھ روڈ سے منسلک صوفی ٹاؤن کے رہائشی 55 سالہ کرشن ولد کوکار کو میگھواڑ کو اس کے بیٹے آسن نے جائداد کے تنازعے پرفائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا ۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے تلسی کی فریاد پرملزم آسن میگھواڑ کے خلاف اقدام قتل زیر دفعات 324 کے تحت مقدمہ مہران تھانے میں درج کیا گیا تھا۔