ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی کا پیکا قانون کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) قانون عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں پیکا قانون کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس قانون سے اپنے مخالفین کو ڈرانا چاہتے ہیں، ڈریکونین قوانین بنا کر میڈیا پر قدغن لگائی جارہی ہے، جنہوں نے قانون بنایا ہے یہ پہلے ان پر ہی لاگو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 17 فروری کو سینیٹ کا اجلاس تھا اور 18 فروری کو آرڈیننس پیش کردیا۔

واضح رہے کہ پری وینشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے تحت جان بوجھ کرجعلی خبر پھیلانے، علم ہونے کے باوجود غلط معلومات نشر کرنے، کسی شخص کی ساکھ یا نجی زندگی کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر زیادہ سے زیادہ 5 سال کی سزا اور 10  لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں