ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلز پارٹی کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی ہے، ارسلان تاج

کراچی:پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان ارسلان تاج نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے وزیر اعلی سندھ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے حکومت سندھ کو تین سالوں میں 1984 ارب روپے دیئے گئے۔ سندھ حکومت اپنے ریوینو اکٹھا کرنے میں مسلسل ناکام ہے، ان تین سالوں میں سندھ حکومت نے 629 ارب ریونیو اکٹھا کیا۔

ارسلان تاج کا کہناتھا کہ ہر سال سندھ حکومت کا 100 ارب سے زیادہ کا شاٹ فال ہے، ان تین سالوں میں سندھ میں کل 366 ارب شاٹ فال ہے، مراد علی شاہ اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہے ہیں۔ پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان  نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے آج تک پی ایف سی جاری نہیں کیا، پیپلز پارٹی کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ مراد علی شاہ الزام تراشیاں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، اعلی عدالت کے فیصلہ نے بھی کہا سندھ نے پی ایف سی جاری نہ کر کے غیر آئینی کام کیا، عوام چیف منشی کے غلط اعداد وشمار سے گمراہ نہیں ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں