اسلام آباد(صباح نیوز)پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔قومی ائر لائن نے آسٹریلیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 14 مارچ سے پاکستان سے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں کہا کہ پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے 14 مارچ سے فضائی آپریشن شروع کرے گی، ابتدائی طور پر پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کرے گی۔