کوئٹہ (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف قلعہ عبداللہ کے سینئر نائب صدر عبدالرشید خان اچکزئی نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ استعفے کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ کابینہ کی سلیکشن کے وقت نہ تو بانی ورکرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے نہ ہی اس کابینہ میں بانی ورکرز کو ان کی محنت و لگن کا پھل ملا ہے بلکہ بانی ورکرز کو نظر انداز کرکے پیرا شوٹرز اور دیگر قوم پرست جماعتوں کے افراد کو عہدوں سے نوازا گیا ہے جس پر بانی ورکرز میں بے چینی اور مایوسی کا لہر دوڑ گئی ہے، لہٰذا میں صوبائی صدر کے اس غیر آئنی اور غیر تنظیمی نوٹیفیکیشن کو رد کرتاہوں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے اعلی قیادت سے اس نوٹیفیکیشن کے خلاف پیراشوٹرز اور غیر آئینی اور غیر تنظیمی عہدے داروں کی تصدیق کا مطالبہ کرتا ہوں۔