ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلشن اقبال میں گھریلو ملازمائیں نشہ آور چیز پلاکر گھر کا صفایا کرگئیں

گلشن اقبال میں گھریلو ملازمائیں گھر والوں کو نشہ آور چیز پلاکر گھر کا صفایا کرگئیں۔

پولیس کےمطاابق کراچی کے علاقے گلشن ا قبال بلاک 13 ڈی میں گھر میں کام کرنے والی ماں بیٹی نے گھر میں چوری کی اور فرار ہوگئیں۔

پولیس کا بتانا ہےکہ خواتین ملزمان نےگھر میں موجود افرادکو نشہ آور چائے پلاکر واردات کی۔

پولیس کے مطابق واقعہ 19 فروری کو پیش آیا جس کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، واردات میں خواتین ملزمان 10 تولے سونے کی انگوٹھیاں، بالیاں، سونے کے 8 سیٹ، 12 چوڑیاں، سونے کی قیمتی 2 گھڑیاں اور ہزاروں روپے کیش بھی لے گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں