صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین بحران کے پر امن حل کے لیے صدر ایردوان اپنی کوششیں جاری رکھےہوئے ہیں۔
ابراہیم قالن نے ایک کتابی نمائش کی افتتاحی تقریب کے بعد اخباری نمائندوں سے سوالوں کے جواب دیئے۔
ترجمان نے بتایا کہ صدر ایردوان نے حال ہی میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ سے رابطہ کیا جس میں یوکرین۔روس بحران کے خاتمے میں ترکی کے کردار کی اہمیت اجاگر کی گئی۔
صدارتی ترجمان نے بتایا کہ صدر ایردوان اس تنازعے کے پر امن حل کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے انہوں نے روسی و یوکرینی رہنماوں کے درمیان ملاقات کروانے کی پیشکش کی ہے ،صدر ایردوان کے گزشتہ دورہ یوکرین کے دوران جناب زیلنسکی سے اس حوالے پر بات چیت ہوئی تھِ جبکہ روسی صدر سے بھی ٹیلی فون پر یہ موضوع زیر بحث لایا گیا تھا۔
ابراہیم قالن نے مزید کہا کہ ترکی اس مسئلے کو باہمی افہام و تفہیم اور مکالمت کے ذریعے حل کرنے کا متمنی ہے جس کےلیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی ۔