واشنگٹن، ماسکو(صباح نیوز)مشرقی یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے روسی حملے کے خدشات کومزید بڑھا دیا ۔ روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے اپنے ہنگامی امور کے وزیر کو حکم دیا کہ وہ یوکرین کی سرحد سے متصل علاقے روستوف کے لیے روانہ ہوجائیں تاکہ روس نواز باغیوں کے انخلا کو منظم کرنے میں مدد ملے۔ ادھر وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ممکنہ حملے کے پیش نظر صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ امریکا نے الزام
عائد کیا ہے کہ یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات روس کی فوج نے پیش قدمی کی ہے اور حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔