ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین پر حملے کا خطرہ،لفتھانزا نے پروازیں بند کرنے کا اعلان کر دیا

یوکرین پر روس کےممکنہ حملےکے خدشےکے پیش نظر جرمن ائیرلائن لفتھانزا نے یوکرین کے لیے پروازیں روکنےکا اعلان کردیا۔

جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ کل بروز پیر سے فروری کے آخر تک یوکرین کے لیے پروازیں معطل رہیں گی۔

دوسری جانب یوکرین پر روس کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر جرمنی نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 جرمن وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، فوجی تصادم کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، جرمن شہری اب یوکرین چھوڑ دیں۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکلنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں