اسلام آباد(جسارت نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر برائن مرگاٹرائیڈ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے اتوار کی رات پاکستان پہنچ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق مرگاٹرائیڈ اسلام آباد پہنچ گئے اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ طیارے پر آئندہ اتوار کو پاکستان پہنچے گی۔