ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کو معیاری ٹیم کا سامنا کرناہے، گریگ چیپل

برسبین(جسارت نیوز)آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری کرکٹرز مارک وا اور گریگ چیپل نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ مارک وا نے دورہ پاکستان سے متعلق کہا کہ پاکستان کی پچز بھارت سے ہمیشہ مختلف ہوتی ہیں، ان پچز پر نہ ہی جلد کریک آتے ہیں اور نہ ہی بھربھری ہوتیں ہیں، پاکستان کی پچز پر کم گھاس ہوتی ہے لیکن ریورس سوئنگ میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی نسبت پاکستان میں آسٹریلیا کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہوگا، پاکستان میں اسپنرز اور فاسٹ بولرز یکساں طور پر خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ، حال ہی میں ڈیوڈ وارنر فاسٹ بولرز کے سامنے مشکل میں نظر آئے جب کہ شاہین آفریدی کے سامنے وارنر کا اصل ٹیسٹ ہوگا کیونکہ شاہین اینگل کا استعمال کرکے بال باہر کی طرف سوئنگ کرسکتے ہیں۔دوسری جانب گریگ چیپل کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے وہاں بانسی پچز بنائی جاتی ہیں، آسٹریلیا کو پریشر میں لانے کیلئے اسپنرز کیلئے سازگار پچز بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو نئے کپتان اور نئے کوچ کے ساتھ ایک معیاری ٹیم کا سامنا کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں