ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی سپریم کورٹ میں پہلی بار مسلمان جج مقرر

تل ابیب: اسرائیل نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلمان کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی ریاست میں 20 فیصد آبادی عربوں پر مشتمل ہے اور اس اعتبار سے سپریم کورٹ میں عرب ججز بھی مقرر کیے جاتے رہے ہیں لیکن ہمیشہ قرعہ فال عربی النسل مسیحی جج کے نام نکلتا رہا ہے، تاہم اس بار اسرائیل نے ملک کے معروف وکیل اور جج خالد کبوب کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا ہے۔

اسرائیل کی ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلمان کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے اس طرح 63 سالہ خالد کبوب اسرائیلی سپریم کورٹ کے پہلے مسلم جج بن گئے۔

تل ابیب یونیورسٹی سے اسلام اور تاریخ میں اعلیٰ ڈگری کے حامل قانون دان خالد کبوب اس وقت تل ابیب میں جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور اب ان سمیت 4 ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں