ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے فلسطینیوں کے ایک کروڑ 65لاکھ ڈالر ضبط کرلیے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے فلسطینیوں دیے جانے والے ایک کروڑ 65لاکھ ڈالر ضبط کرلیے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق 1948 ء میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شہری حقوق کی تنظیم نے اسرائیلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ضمانت کی رقم واپس کرے جو انتظامیہ نے فلسطینیوں سے وصول کی تھی ۔ یہ رقوم زیر حراست افراد کی رہائی کی ضمانت یا تحقیقات میں حاضری کے ثبوت کے طور پر جمع کی گئی تھیں اور قانون کے مطابق اسرائیل یہ رقم واپس کرنے کا پابند ہے۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے عیسویہ سے 2نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ قابض فوج مغربی کنارے میں روزانہ گرفتاری کی مہم چلاتی ہے، جس میں بے گناہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا جاتا ہے اوران پر مقدمات قائم کیے جاتے ہیں۔ادھر مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں آباد کاروں نے مشرقی گاؤں یوسف میں زیتون کے کئی درختوں کو اکھاڑ پھینکا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں