ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

راولپنڈی (اے پی پی) چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا جنرل اینگس جے کیمبل نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور بالخصوص عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں پاکستان،آسٹریلیا، دفاعی اور سیکورٹی مذاکرات کا 11 واں دور اور 1.5ٹریک سیکورٹی ڈائیلاگ کا آٹھواں دور جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے سربراہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا نے قیادت کی۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور آسٹریلیا کی دفاعی افواج کے درمیان باہمی تبادلوں، تربیتی پروگراموں، مشترکہ مشقوں اور دیگر دفاعی سرگرمیوں کے شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا۔ دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں