ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن حیدرعباس شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن حیدر عباس شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن حیدر عباس نے دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا
۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔علاوہ ازیں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دہشت گرد زخمی ہونے کے باوجود قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب شہید ہونے والے کیپٹن حیدر عباس کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں