گھارو(نمائندہ جسارت )گھارومیںعلما ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ایک ہنگامی پریس کانفرنس بلال مسجد مین بس اسٹاپ قومی شاہراہ گھارو میں ہوئی جس میں لاڑکانہ ضلع کے گاؤں آگانی میں ملعون غفور شاہ نامی شخص نے صحابہ کرام سیدنا ابوبکرؓ سیدنا عمر فاروق ؓ سیدنا عثمان غنیؓ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف ایک پر ہجوم مجمع کے سامنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملعون نے صحابہ کرام خصوصاً خلفائے راشدین کی شان اقدس میں گستاخی کر کے پورے سندھ اور پورے ملک کو بیامنی کی آگ میں جھونک دیا ہے اور عالم اسلام میں مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کیا ہے ۔علما کرام نے مطالبہ کیا ہے کہ ملعون اور اس مجلس کوکروانے والوں اور نعرے لگانے والوں اور اس کی تائید کرنے والوں پر مقدمات درج کیے جائیں اور سب کو گرفتار کیا جائے نیز علما کا کہنا تھا کہ ان گستاخی کرنے والوں پر توہین مذہب توہین صحابہ کی قلم ایف آئی آر میں درج کیے جائیں۔علما ایکشن کمیٹی نے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بتایا کہ ان شاء اللہ 25 فروری بروز جمعہ کو تین بجے گھارو شہر میں ایک بھرپور ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام مکاتب فکر کو دعوت دی جائے گی۔