روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ روسی اور ترک فوجی حکام کے شام میں اچھے تعلقات قائم ہیں۔
ریا خبر رساں ایجنسی کے مطابق، بوگدانوف نے بین الاقوامی والڈے ڈسکشن کلب کی مشرق وسطیٰ کانفرنس میں اپنی تقریر میں ترکی اور روس کے تعلقات پر روشنی ڈالی۔
بوگدانوف نے واضح کیا کہ شام کے معاملے پر ترکی اور روس کے تعلقات مؤثر طریقے سے فروغ پا رہے ہیں۔”ہماری بات چیت اور مشترکہ کام جاری ہے۔ جو کہ محض سیاسی سطح پر نہیں بلکہ فوجی سطح پر بھی ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شام میں حمیمیم ایئر بیس کے روسی کمانڈروں کے ترک فوجی حکام کے ساتھ "موثر اور جدید روابط” قائم ہیں۔