ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرانس ورلڈ میرین میں کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی جس کے باعث انٹرنیٹ سروسز میں کمی ہوسکتی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندری ساحلوں سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر کیبل کٹی ہے جس وجہ سے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش ہوئی ہے۔

کیبل کٹنے کے باعث کہا جارہا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کنسورشیم انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے ایڈہاک بینڈوڈتھ کا بندوبست کیا جارہا ہے جب کہ خرابی کی جگہ اور انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں