ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن کے باہرنکلنے کے خوف سے پیکا آرڈیننس جاری کیا گیا، ایڈمنسٹریٹرکراچی

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے باہرنکلنے کے خوف سے پیکا آرڈیننس جاری کیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دوست فیصلہ کریں کہ آپ حکومت میں ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیکا آرڈیننس ایم کیو ایم کے وزیر قانون نے بنایا ہے، کابینہ میں ایم کیو ایم کے امین الحق بھی موجود ہیں، عمران خان کی حکومت نے پارلیمان کی بے توقیری کی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ صدر مملکت کے دفتر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا،ہمارا ان سے ذاتی نہیں جمہوری اختلاف ہے، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران لوگوں کے جمہوری حقوق سلب کررہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ 27 فروری کومارچ سندھ اورپنجاب سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا، بلاول بھٹو نے ہمیشہ ایشوز کی سیاست کی ہے ذاتیات پرنہیں گئے، وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کوگھربھیجنے کی حکمت عملی کی جانب گامزن ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں