ایتھوپیا میں سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اورومیا کے مشرقی علاقے بالے میں دستکارانہ کان کنی کرنے والے 7 افراد کان بیٹھنے کے نتیجے میں ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔
بالے انتظامیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کان کن ماہرین کی مدد کے بغیر سونے کی تلاش کر رہے تھے۔