ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل میں تباہ کن بارشیں، سیلاب و لینڈ سلائڈنگ سے ہلاکتیں 185 ہوگئیں

برازیل میں ریوڈی جنیرو کے شمالی پیٹرو پولس شہر میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آئے سیلاب اور اس کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 185 ہو گئی ہے۔

ریاست ریو ڈی جنیرو کے محکمہ فائربریگیڈ نے کہا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نئے امکان کے دوران منگل کو 400 سے زیادہ امدادی کارکنان کو اپنی امدادی مہم معطل کرنی پڑی۔ واضح ر ہے کہ 85 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو نے کہا کہ گزشتہ 15 فروری کو 1932 کے بعد سب سے زیادہ بارش ہوئی۔ منگل سے یہاں دکانیں دوبارہ کھلنے لگی ہیں ، لوگوں نےبھی شہر میں صفائی کا کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

ریسکیو کمپنی کے مطابق اب تک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے پیدا ہونے والی تقریباً 620 ٹن مٹی اور ملبہ ہٹایا جا چکا ہے۔

The post برازیل میں تباہ کن بارشیں، سیلاب و لینڈ سلائڈنگ سے ہلاکتیں 185 ہوگئیں appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں