واگادوگو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں سونے کی کان میں دھماکے سے 60افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دھماکا ان کیمیکل کی وجہ سے ہوا جو سونے میں استعمال کیے جاتے ہیں اور وہاں ان کا ذخیرہ موجود تھا۔ واضح رہے کہ برکینا فاسو کا شمار افریقا میں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ سونا اس افریقی ملک کی سب اے اہم برآمدات میں شامل ہے۔ اس ملک میں سونے کی تقریبا800کانیں موجود ہیں۔