ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی مسلم فنکارہ نے اسلام کیلئے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

ممبئی: بھارت کی ایک اور مسلم فنکارہ نے گلیمر کی دنیا چھوڑ کر اسلامی طرز زندگی اختیار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 11 فیم مہہ جبیں صدیقی نے شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہہ جبیں صدیقی نے اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب سے وہ ہمیشہ حجاب میں رہیں گی۔ مہہ جبیں نے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا میں یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کہ میں 2 سال سے بہت پریشان تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ میں کیا کروں تاکہ مجھے سکون ملے۔

انہوں نے لکھا کہ انسان اللہ کی نافرمانی سے کبھی سکون حاصل نہیں کر سکتا، آپ چاہے کچھ بھی کریں لیکن لوگ خوش نہیں ہوتے اللہ کو خوش رکھنا بہتر ہے۔ مجھے اللہ سے دعا کر کے سکون ملا اور میں چاہتی ہوں کہ اللہ میرے گناہ معاف کرے اور مجھے سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں