دہرادون(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ باراتیوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں میں 14 افراد ہلاک اور ڈرائیور سمیت 2افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ مقامی پویس کے مطابق واقعہ ٹنک پورمیں ڈنڈا مینار روڈ پر رات گئے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں 16 افراد سوار تھے۔ زخمی ہونے والے 2افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔