ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: خاتون کی آنکھ سے 3 زندہ مکھیاں نکال لی گئیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے نجی اسپتال میں امریکی خاتون کی آنکھ سے 3 زندہ مکھیاں نکال لی گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون نے حال ہی میں ایمیزون کے جنگلات کا دورہ کیا تھا۔ اس کی آنکھ میں انفیکشن کا ایک نادر کیس پایا گیا تھا ،جس کے بعد دہلی کے اسپتال میں اس کی کامیاب سرجری ہوئی۔ اسپتال حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 32 سالہ خاتون کی آنکھ سے 3زندہ مکھیاں نکالی گئیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریضہ نے دائیں آنکھ کی پلک میں سوجن کے ساتھ لالی کی شکایت کی تھی، تاہم یہ معلوم نہیں تھا اندر مکھیاں موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں