ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف دنیا بھر احتجاج

بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف دنیا بھر احتجاج ہونے لگا،سان فرانسسکو ، نیویارک سمیت امریکا کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے ، جس میں سکھ برادری کے لوگوں نے بھی شرکت کرکے اس ظالمانہ نظام کے خلاف آواز اٹھائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ماڈل بیلا حدید نے بھارت میں حجاب پر پابندی کی سوشل میڈیا پر مذمت کر تے ہوئے فرانس میں خواتین کو اسکول میں سر ڈھکنے کی اجازت نہیں، نہ ہی کھیلوں میں حصہ لینے کی۔ کسی آدمی کے لیے 2022 یعنی آج کے دور میں یہ سوچنا کہ وہ ایک عورت کے لیے فیصلہ کرسکتا ہے، صرف ہنسنے کی بات نہیں بلکہ ذہنی فتور بھی ہے۔

بگ باس کی سابق شریک ٹی وی اداکارہ ماہ جبین صدیقی نے اسلام کے لیے شوبز چھوڑتے ہوئے ہمیشہ حجاب پہننے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ سکون کی تلاش میں کیا اور اس سلسلے میں اداکارہ ثناخان کا شوبز چھوڑ کر اسلام کی طرف پلٹا انہیں متاثر کرتا تھا. قبل ازیں فلم دنگل سے مشہور ہونے والی بالی وڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے حجاب تنازع پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلام میں حجاب پہنا یا نہ پہننا اپنے ذاتی انتخاب پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک فرض ہے، جب ایک عورت حجاب کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے رب کے احکامات بجا لارہی ہے اور اس نے خود کو اللہ کے سپرد کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں