اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا اپوزیشن کو پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے ہم سامنے کے لئے ڈبل تیار ہیں ، سوئے ہوئے نہیں ، حزب اختلاف نے تحریک عدم اعتماد کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے۔
پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ تحریک انصاف کاکوئی بھی ممبر وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالے گا تو نااہل ہو جائے گا اور جب ممبر نااہل ہو گا تو یہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کاکوئی بھی ممبر وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالے گا تو نااہل ہو جائے گا اور جب ممبر نااہل ہو گا تو یہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے، اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سوئے ہوئے نہیں ہیں، اتنا آسان نہیں ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آرہی ہے، اپوزیشن صرف لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے جبکہ کوئی ان ہائوس تبدیلی بھی نہیں آرہی ہے، حکومت بھی اپنے ممبران کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ہم نے اپنی تیاری کی ہے اور ہر چیز کیلئے تیار ہیں۔ پرویزخٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے حکومتی اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔