ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کا کراچی میں مزید فائر اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی میں مزید فائر اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے سینٹرل فائر بریگیڈ کا دورہ کیا۔ سابق سینیٹر یوسف بلوچ، میٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی، پیپلز پارٹی کے رہنما خلیل ہوت، شکیل چوہدری اور افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے 1912 کے فائر ٹینڈر کا معائنہ کیا اور کہا کہ فائر بریگیڈ کے ایم سی کا انتہائی اہم محکمہ ہے جو ہمہ وقت فعال اور مستعد ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی صورت میں لوگوں کی جان و مال بچانے کے لیے فائر بریگیڈ کا کلیدی کردار ہے، ہمارے فائر فائٹر ہمیشہ لگن اور جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ فائر بریگیڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، کراچی کی آبادی کے پیش نظر مزید فائر اسٹیشن قائم کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسنارکل اور فائر ٹینڈر درست حال میں ہیں اور آگ بجھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کراچی میں ہر ماہ آگ لگنے کے متعدد واقعات ہوتے ہیں جبکہ فائر فائٹر نے لوگوں کی جان و مال بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں