حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہو گئی ہیں۔ بلاول ہاؤس لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں کل اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب کر لیا گیا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری, شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں کل مشترکہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
کل کے ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوں گے۔
نون لیگ کل کے اجلاس کی میزبانی کرے گی سینئر قیادت کی یہ ملاقات کل دوپہر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر کی جائے گی۔ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔
یہ اجلاس ایسے موقع پر کیا جارہا ہے وزیراعظم روس کے دورہ پر بدھ کی دوپہر روانہ ہورہے ہیں۔