ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشہور ٹک ٹاکر نبیل اکرم کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

 لاہور: معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا۔

مدعیہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ سے ٹیلی فونک رابطہ تھا، ملزم نے گزشتہ روز مجھے نجی ہوٹل بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے منہ بند نہ کرنے پر انہیں سنگین نتائج اور تصاویر و ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں