ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیٹ بال کو سائوتھ ایشین گیمز میں شامل کیاجائے،مدثرآرائیں

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ حکومت انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور کامن ویلتھ گیمز سے تسلیم شدہ نیٹ بال کے کھیل کو سائوتھ ایشین گیمز میں شامل کرے تاکہ پاکستان اس کھیل میں بھی مردوں اور خواتین کے ایونٹس میں دو سونے کے تمغے حاصل کرسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ بال کا کھیل انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے تسلیم شدہ، کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہے،ایشین گیمز،سائوتھ ایشین گیمز کے علاوہ تھائی لینڈ میں کھیلی جانے والی ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ اور سری لنکا میں کھیلی جانے والی سائوتھ ایشین بیچ گیمز میں بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ بال کا کھیل سائوتھ ایشیا کے سات ملکوں میں بھی کھیلا جارہا ہے جن پاکستان، مالدیپ، بنگلا دیش، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور نیپال شامل ہے۔مدثر آرائیں نے کہا کہ پاکستان نے ملائیشیا میں 2017 اور 2018 میں کھیلی گئی ایشین مینز نیٹ بال چمپئین شپ میں دو چاندی کے تمغے حاصل کرنے کے علاوہ سری لنکا میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین بیچ گیمز میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائوتھ ایشین گیمز کا انعقاد آئندہ برس مارچ 2023 ء میں پاکستان میں ہورہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں