ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈونباس کے علاقے میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی فائرنگ ، فائربندی کی خلاف ورزی اور سویلین کا انخلا

ڈونباس کے علاقے میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی طرف سے شروع کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں گزشتہ روز ایک یوکرائنی فوجی ہلاک اور 6 فوجی زخمی ہو گئے ہیں ۔

یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نواز علیحدگی پسندوں نے کل 96 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علیحدگی پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں یوکرائنی فوج کا ایک فوجی ہلاک اور 6 فوجی زخمی ہو گئے۔

یورپی سلامتی اور تعاون تنظیم (OSCE) یوکرین کے خصوصی مشاہداتی مشن نے اعلان کیا کہ 21 فروری کو ڈونباس میں روس نواز علیحدگی پسندوں اور یوکرینی فوج کے درمیان 1927 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

مشن کی جانب سے پیش کردہ  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 21 فروری کو ڈونیٹسک کے علاقے میں 703 جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں، جن میں سے 332 دھماکے تھے، جب کہ گزشتہ روز خطے میں 579  بار خلاف ورزیاں کی  گئی ہیں ۔

اطلاع کے مطابق  خلاف ورزیاں ڈونیٹسک کے ہورلیوکا، شیروکائن اور پیٹریوسک کے علاقوں میں  ہوئی ہیں ۔

اطلاع  کے مطابق   علاقے  میں  1149 دھماکے سمیت 1224 بار فائربندی  کی خلاف ورزیاں  ہوئی ہیں ۔

دریں اثنا، ڈونیٹسک اور لوگانسک علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی   کے نتیجے میں  18 فروری سے   شروع ہونے والا انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔

یوکرین کی سرحد کے قریب روس کے علاقے روستوو پہنچائے  جانے  والے شہریوں کو یہاں بنائے گئے عارضی رہائش گاہ میں بسایا  جا رہا ہے۔

روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 3 ہزار 200 بچوں سمیت 7 ہزار سے زائد افراد کو روستوو کے علاقے میں کیمپوں ،  خیموں، ہوسٹلز  اور ہوٹلوں میں بسیا جا رہا ہے۔

خطے میں تقریباً 14 ہزار افراد کی گنجائش کے ساتھ 200 عارضی رہائشی مقامات تیار کیے گئے ہیں۔

انخلاء کیے گئے  90 ہزار سے زاہفد افراد کو  روس کے 15 علاقوں میں آباد کیا گیا ہے۔

روستوو کے علاقے  میں  آباد کیے جانے والے  افراد کو  باقاعدگی  سے  انسانی امداد بہم  پہنچائی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں  روس کے صدر ولادیمیر پوتین  کے حکم سے بے دخل  افراد  کو  10 ہزار روبل کی مالی امداد  بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں